بجلی کی قیمت میں 3 روپے 25 پیسے فی یونٹ اضافہ
اسلام آباد: غریب عوام پر ایک بار پھر انتہائی بے دردی کے ساتھ بجلی گرادی گئی۔ بجلی کی قیمتوں میں نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے اضافہ کردیا، جس کے نتیجے میں صارفین پر 34 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔
نیپرا نے بجلی مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، جس کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں 3 روپے 25 پیسے فی یونٹ اضافہ کیا گیا ہے۔
یہ اضافہ سہ ماہی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا، جس کا اطلاق جون، جولائی اور اگست 3 ماہ کے لیے ہوگا۔
نیپرا نے قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ جاری کرتے ہوئے وفاقی حکومت کو ارسال کردیا۔