امریکا میں جنونی شہری کی مختلف مقامات پر فائرنگ، 22 افراد ہلاک

لیوسٹن: امریکا کی ریاست میئن میں مسلح جنونی شہری کی مختلف مقامات پر فائرنگ کے نتیجے میں 22 افراد ہلاک اور 60 سے زائد زخمی ہوگئے۔
امریکی ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ لیوسٹن شہر میں ملزم نے پہلے بولنگ کلب میں فائرنگ کی جس سے 10 افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے، بعدازاں مسلح ملزم نے مقامی بار اور والمارٹ ڈسٹری بیوشن سینٹر پر بھی فائرنگ کرکے وہاں موجود لوگوں کو نشانہ بنایا۔
امریکی میڈیا کے مطابق پولیس نے ملزم کی تصویر جاری کردی ہے، جو خودکار رائفل تھامے ہوئے ہے، ملزم کی شناخت رابرٹ کارڈ کے نام سے ہوئی، تاہم حملے کی وجہ سامنے نہیں آسکی۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کے بعد ملزم فرار ہوگیا، شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ ملزم کی گرفتاری تک اپنے گھروں سے باہر نہ نکلیں۔
ادھر حکام کی جانب سے علاقے میں تمام کاروبار بند کرنے کی ہدایت دینے کے علاوہ ریاست کے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق لیوسٹن 37 ہزار آبادی پر مشتمل شہر ہے اور پورٹ لینڈ کے شمال میں واقع ہے۔

 

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔