موجودہ حالات میں غریب کے پاس خودکشی کے سوا شاید ہی کوئی راستہ بچا ہو، بلال قریشی
کراچی: اداکار بلال قریشی نے حکومت کے مہنگائی میں کمی سے متعلق بیان پر شدید ردعمل دیتے ہوئے سوشل میڈیا پر اپنی ناراضی کا اظہار کیا ہے۔
حکومت کی طرف سے دعویٰ کیا گیا کہ 2024 سے پہلے مہنگائی میں اضافہ ہورہا تھا، 2024 اور 2025 میں صورت حال مستحکم رہی جب کہ 2026 میں مہنگائی میں واضح کمی آئی ہے۔ اس بیان پر تقریب میں موجود شرکاء کی جانب سے تالیاں بجائی گئیں۔
بلال قریشی نے اس پر سخت تنقید کرتے ہوئے انسٹاگرام اسٹوری میں لکھا کہ یہ تالیاں دراصل غریب عوام کے منہ پر ایک تھپڑ کے مترادف ہیں۔ انہوں نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات میں غریب آدمی کے پاس خودکشی کے سوا شاید ہی کوئی راستہ باقی رہ گیا ہو۔
بلال قریشی کے اس سخت ردعمل نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی ہے، جہاں مہنگائی اور عوامی مشکلات ایک بار پھر موضوعِ گفتگو بن گئی ہیں۔