کراچی میں زیادہ بارش پاپوش نگر اور کیماڑی میں ہوئی

کراچی: آج شہر قائد میں ہونے والی بارش کے اعداد و شمار محکمہ موسمیات نے جاری کردیے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں سب سے زیادہ بارش پاپوش نگر میں 37.2 ملی میٹر ریکارڈ ہوئی۔
محکمہ موسمیات کے اعداد و شمار کے مطابق کیماڑی میں 25 ملی میٹر، ماڑی پور میں 23 ملی میٹر اور کورنگی میں 22 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
محکمہ موسمیات کے حکام کا کہنا ہے کہ قائد آباد میں 12 ملی میٹر، اورنگی ٹاؤن میں 4.5 ملی میٹر اور ڈی ایچ اے فیز 2 میں 3.5 ملی میٹر بارش ہوئی۔

 

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔