عمران کے کاغذات نامزدگی چیلنج، مریم نواز کے کاغذات نامزدگی پر بھی اعتراض دائر

لاہور: قومی اسمبلی کے لاہور کے حلقے این اے 122 کے لیے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے کاغذات نامزدگی کو مسلم لیگ ن کے رہنما میاں نصیر نے چیلنج کردیا۔
مسلم لیگ ن کے میاں نصیر کی جانب سے عمران خان کے کاغذات نامزدگی پر اعتراض دائر کیا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سزا یافتہ ہیں، اس لیے الیکشن نہیں لڑ سکتے، بانی پی ٹی آئی کی توشہ خانہ کیس میں سزا معطل ہے ختم نہیں ہوئی۔
میاں نصیر نے اپنے اعتراضات میں مزید کہا کہ سزا یافتہ ہونے کے باعث بانی پی ٹی آئی کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے جائیں۔
ریٹرننگ افسر نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے کاغذات نامزدگی پر اعتراضات کو سننے کے لیے وقت مقرر کردیا۔
ریٹرننگ افسر کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے کاغذات نامزدگی پر دائر اعتراضات کوسن کر فیصلہ کیا جائے گا۔
دوسری جانب مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف اور نائب صدر حمزہ شہباز شریف کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال مکمل ہوگئی ہے جب کہ سرگودھا سے پنجاب اسمبلی کی نشست پی پی 80 پر مریم نواز کے کاغذات نامزدگی پر بھی اعتراضات دائر ہوگئے ہیں۔

 

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔