شہباز گل پر جسمانی تشدد کیساتھ جنسی زیادتی بھی شامل ہے، عمران خان

اسلام آباد: سابق وزیراعظم پاکستان اور پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے شہباز گل کی ویڈیوز شیئر کرتے ہوئے کہا کہ انہیں ذہنی اور جسمانی طور پر تشدد کیا گیا اور تشدد میں جنسی زیادتی بھی شامل ہے۔
انہوں نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مزید کہا کہ شہباز گل کے (عزم) کو توڑنے کے لیے انہیں ذلیل کیا گیا اور اس حوالے سے تمام معلومات موجود ہیں، اسلام آباد پولیس نے کہا کہ انہیں تشدد کا نشانہ نہیں بنایا گیا۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ اس حوالے سے میرے چند سوالات ہیں: شہباز گل پر تشدد کس نے کیا؟ عوام میں اور ہمارے ذہنوں میں ایک سوچ ہے کہ اس قدر تشدد کون کرسکتا ہے؟
عمران خان نے مزید کہا کہ یاد رکھیں عوام اپنا ردعمل دکھائیں گے اور ہم ذمے داروں کے بارے میں ساری معلومات کا پتا لگائیں گے اور انہیں انصاف کے کٹہرے میں لانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔