حکومت نے دیوالیہ ہوتی معیشت کو سنبھال لیا، عمران خان

اسلام آباد: پی ٹی آئی کے بانی عمران خان نے تسلیم کرلیا ہے کہ موجودہ حکومت نے دیوالیہ ہوتی معیشت کو سنبھال لیا ہے۔
اڈیالہ جیل راولپنڈی میں پیشی کے دوران عمران خان نے صحافیوں کے سوالات کے جواب دیے۔
عمران خان سے صحافی نے پوچھا کیا آپ تسلیم کررہے ہیں حکومت نے معیشت کو استحکام دیا ہے؟
عمران خان نے صحافی کے سوال پر تسلیم کیا حکومت نے دیوالیہ ہوتی معیشت کو سنبھال لیا ہے۔
عمران خان کا کہنا تھا معیشت مستحکم ہونے سے دیوالہ ہونے سے بچ گئی ہے لیکن ترقی نہیں ہوئی۔
دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کی مذاکراتی کمیٹی کے اراکین عمران خان سے ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل پہنچ گئے ہیں، عمران خان سے ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل پہنچنے والوں میں علی امین گنڈاپور، اسد قیصر، عمر ایوب، صاحبزادہ حامد رضا اور راجہ ناصر عباس شامل ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔