عمران خان نے پارٹی میں اختلافات کی تردید کردی
اسلام آباد: عمران خان نے پارٹی میں اختلافات کی تردید کردی۔
وزیراعظم عمران خان نے پارلیمنٹ میں اپنے چیمبر میں پی ٹی آئی ارکان قومی اسمبلی سے ملاقاتیں کیں جس میں ارکان اسمبلی نے وزیراعظم سے حلقہ کے امور پر تبادلہ خیال کیا اور پارٹی امور پر مشاورت نہ کرنے پر تحفظات کا اظہار کیا جب کہ فنڈز نہ ملنے پر بھی شکوے کیے۔
عمران خان نے ارکان اسمبلی کو جلد فنڈز کے اجراء کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ پارٹی میں اختلافات نہیں ہیں جب کہ پی ٹی آئی ارکان اور اتحادیوں کو ساتھ لے کر چلیں گے۔