عمران خان اور اہلیہ بشریٰ بی بی کی جیل میں ملاقات

راولپنڈی: عمران خان سے ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ملاقات کروا دی گئی۔
جیل ذرائع کے مطابق سینٹرل جیل راولپنڈی میں پابند سلاسل سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی منگل کو ملاقات کروائی گئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں میاں بیوی 45 منٹ تک اکٹھے رہے اور اس دوران دونوں نے ایک دوسرے کا حال احوال دریافت کیا۔
جیل حکام کے مطابق گزشتہ منگل کو بھی دونوں میاں بیوی کی ملاقات کروائی گئی تھی، تاہم بیرون جیل سے کسی عزیز، رشتہ دار یا رہنما کو ان دونوں سے ملنے نہیں دیا گیا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔