عمران عباس کی پنجابی فلم کب ریلیز ہوگی؟

کراچی: پاکستانی فلموں اور ڈراموں کے مقبول اداکارعمران عباس جلد بھارتی پنجابی فلم میں ڈیبیو کرنے والے ہیں۔
عمران عباس نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی پہلی بھارتی پنجابی فلم کی جھلک مداحوں کے ساتھ شیئر کرتے ہوئے اعلان کیا کہ وہ جلد بھارتی پنجابی فلم انڈسٹری میں ڈیبیو کررہے ہیں۔
عمران عباس اس سے قبل بولی وُڈ میں بھی کام کرچکے ہیں جب کہ وہ مشہور بھارتی فلم رام لیلا کے لیے بھی بھارتی فلم میکرز کی پہلی پسند تھے۔
انہوں نے بالی وُڈ اسٹار بپاشا باسو کے ساتھ فلم (Creature 3D) کی ہے، تاہم اب پاکستانی فنکاروں پر پابندی کے بعد عمران عباس صرف پاکستان میں ہی کام کررہے ہیں۔
بولی وُڈ میں پاکستانی فنکاروں کی پابندی کے بعد عمران عباس اب بھارتی پنجابی سنیما میں شروعات کرنے کے لیے تیار ہیں۔ وہ یو ایس-انڈو پروڈکشن کی جانب سے پیش کردہ فلم جی وی سوہنیا جی میں سمی چاہل کے ساتھ مرکزی کردار نبھاتے نظر آئیں گے۔
فلم کی پہلی جھلک کو دیکھ کر اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ یہ ایک رومانوی پنجابی فلم ہوگی، اداکار عمران عباس نے 6 اکتوبر 2023 کو فلم کی ریلیز کا اعلان بھی کیا ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔