کیا عمران عباس ڈرامہ انڈسٹری چھوڑ رہے ہیں

کراچی: معروف اداکار عمران عباس جلدہی بین الاقوامی فلم میں اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر مداحوں سے سوال و جواب کے سیشن کے دوران عمران عباس نے کہا کہ وہ اپنے بال اس لیے بڑھا رہے ہیں کہ انہیں جس کردار کی پیشکش ہوئی ہے، اس میں بڑے بالوں کا ہونا لازم ہے۔
عمران عباس کا کہنا تھا کہ اگلے ایک یا ڈیڑھ سال تک ان کا ڈراموں میں اداکاری کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، ساتھ ہی اداکار نے یہ عندیہ بھی دیا کہ ہوسکتا ہے اس کے بعد بھی اُن کا یہی فیصلہ ہو۔ عمران عباس کے اس جواب کے بعد سے مداحوں میں تشویش کا اظہار کیا جارہا ہے کہ شاید وہ ڈراموں میں اداکاری چھوڑنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔