صحافی ارشد شریف کے قتل سے متعلق اہم انکشافات

کراچی: صحافی ارشد شریف کے قتل کے حوالے سے اہم انکشافات سامنے آئے ہیں، نیروبی میں ان کی میزبانی کرنے والے وقار احمد نے پاکستانی تفتیش کاروں کو اپنا بیان قلم بند کرادیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق وقار احمد نے پاکستانی تفتیش کاروں کو بتایا کہ ارشد شریف کو کینیا بلانے کے لیے ان کے پاکستانی دوست طارق وصی نے کال کی، دبئی میں مقیم طارق وصی کے کہنے پر ارشد شریف کے لیے انتظامات کیے، طارق وصی نے ارشد شریف کے لیے کینیا کا ویزا اسپانسر کرنے اور ان کی ہر ممکن مدد کا کہا۔
وقار احمد نے بتایا کہ طارق وصی کی درخواست پر ارشد شریف کی رہائش کے انتظامات کیے، فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی کینیا پولیس حکام کے علاوہ طارق وصی کو کال کی، طارق وصی کو بتادیا تھا کہ ارشد شریف کی گاڑی پر فائرنگ ہوئی ہے، طارق وصی کو تفصیلات بتانے کے کچھ دیر بعد سلمان اقبال کی کال آئی، سلمان اقبال نے بھی واقعے کی تفصیلات حاصل کیں۔
انہوں نے پاکستانی حکام کو بتایا کہ پہلے کبھی سلمان اقبال سے رابطہ نہیں رہا اور ان کا بھائی خرم کسی میڈیا ہاؤس کا ملازم نہیں رہا، کینیا آمد سے پہلے صرف ایک بار ارشد شریف سے ملاقات ہوئی تھی۔
میڈیا ذرائع کا بتانا ہے کہ طارق وصی اے آر وائی کی ٹیم کراچی کنگ کے سی ای او ہیں، طارق وصی اے آر وائی چینل کے مالک سلمان اقبال کے قریبی دوست ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔