آئی ایم ایف 200 یونٹ بجلی صارفین کیلئے نرمی پر راضی، گیس قیمت میں اضافے کا مطالبہ

اسلام آباد: آئی ایم ایف نے 400 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والوں کو ریلیف دینے کی حکومت پاکستان کی تجویز مسترد کردی۔
ذرائع کے مطابق صارفین کو بجلی کے بلوں پر ریلیف دینے کے معاملے پر پاکستان اور آئی ایم ایف کے حکام کے درمیان رابطہ ہوا۔
ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے 400 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والوں کو ریلیف دینے کی تجویز مسترد کردی، تاہم 200 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین سے بلز قسطوں میں وصول کرنے پر اتفاق کیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بلز قسطوں میں وصول کرنے کی حتمی منظوری وفاقی کابینہ سے لی جائے گی، اس اقدام سے قریباً 40 لاکھ بجلی صارفین کو وقتی ریلیف ملنے کا امکان ہے جب کہ 400 یونٹ تک ریلیف کی صورت میں 3 کروڑ 20 لاکھ صارفین مستفید ہوسکتے تھے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ آئی ایم ایف نے پاکستانی حکام پر بجلی اور گیس چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن اور ریکوری بہتر بنانے پر زور دیا۔
ذرائع کے مطابق یکم جولائی سے گیس ٹیرف میں بھی 45 سے 50 فیصد تک اضافے کا مطالبہ کیا، گیس ٹیرف میں اضافہ وفاقی کابینہ کی منظوری سے مشروط ہے۔

 

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔