کسی بھی شعبے میں خواتین کو مردوں کے برابر معاوضہ نہیں ملتا، عفت

لاہور: سینئر ٹی وی اداکارہ اور میزبان عفت عمر نے کہا ہے کہ پاکستان میں خواتین کو کسی بھی شعبے میں مردوں کے برابر معاوضہ ادا نہیں کیا جاتا۔
گزشتہ دنوں لاہور میں عورت مارچ ہوا، جہاں عام خواتین سمیت شوبز شخصیات نے بھی شرکت کی۔ اس سال عورت مارچ لاہور کا تھیم ’فیمینزم ان ٹائم آف کرائسز‘ رکھا گیا تھا، جس میں خواتین نے اپنے ساتھ کام اور کاروبار کے محاذ پر ہونے والی زیادتیوں کے خلاف آواز اُٹھائی۔
اس مارچ میں اداکارہ عفت عمر نے بھی شرکت کی، جن کی پلے کارڈ تھامی ایک تصویر سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث بنی ہوئی ہے۔

اس پلے کارڈ پر نعرہ درج تھا کہ جب کام پورا تو اُجرت آدھی کیوں؟ جس پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھی خوب تبصرے کیے گئے۔
ایک سوشل میڈیا صارف نے اس تصویر پر کمنٹ کرتے ہوئے عفت عمر کو تنقید کا نشانہ بنایا اور لکھا کہ کیونکہ آپ کو اداکاری نہیں آتی۔
جس پر اداکارہ نے صارف کو جواب دیتے ہوئے لکھا کہ اگر انہیں اداکاری نہیں آتی تو کام لے کر ان کے پیچھے کیوں پڑتے ہیں؟ اگر آپ مردوں کے مساوی معاوضہ نہیں دے سکتے تو چلے جائیں۔
عفت عمر نے خاتون صارف کو تنقید کا جواب دیتے ہوئے مزید کہا کہ میں اداکاری کرنا نہیں جانتی لیکن ماہرہ کو بھی فواد جتنا معاوضہ نہیں ملتا۔ آپ جیسی خواتین، جو اپنے بنیادی انسانی حقوق کا مطالبہ کرنے والی دوسری خواتین کی حمایت نہیں کرتیں مایوسی کی سب سے بڑی وجہ ہیں۔
سوشل میڈیا پروائرل عفت عمر کی اس تصویر پر صارفین کی جانب سے اداکارہ کے خلاف نفرت انگیز تبصرے بھی کیے گئے کیونکہ وہ سیاسی معاملات میں بھی متحرک نظر آتی ہیں اور خصوصی طور پر عمران خان کے خلاف بیانات کیلئے مشہور ہیں۔
ایک صارف نے لکھا کہ یہ آپ کے چہرے کی وجہ سے ہے، باقی ان کی پوری ادائیگی ہو جاتی ہے۔
ایک اور نے لکھا یہ ان لوگوں سے کہو جنہوں نے آپ کو آدھی رقم دی ہے۔ جس پر عفت عمر نے ذاتی طور پر حملہ کرنے والوں کو جواب دینے سے گریز کیا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔