ٹرانس جینڈر بِل کی حمایت کرنے پر عفت عمر تنقید کی زد میں آگئیں

لاہور: سینئر اداکارہ عفت عمر کو ٹرانس جینڈر بِل کی حمایت کرنا مہنگا پڑگیا، انہیں سخت تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔
اداکارہ عفت عمر نے ٹرانس جینڈر بِل کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا تھا۔ اداکارہ نے اپنے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل سے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ میں مکمل طور پر ٹرانس جینڈر ایکٹ کی حمایت کرتی ہوں اور اس کے خلاف ایسی تمام جماعتوں اور ذہنیت سے نفرت اور مذمت کرتی ہوں جو اس بل کے خلاف پروپیگنڈے میں شامل ہیں۔
ٹرانس جینڈر بِل کی حمایت کرنے پر عفت عمر کو ٹرئٹر صارفین نے آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے تنقید کا نشانہ بنا ڈالا، صارفین کا کہنا ہے کہ ان جیسے لوگوں کی وجہ سے ہی ہماری سوسائٹی خراب اور برباد ہورہی ہے۔
ایک صارف نے کہا کہ آپ خود کو مسلمان کہتی ہیں آپ کو ایسے گناہ کو پروموٹ کرنے کے بجائے شرم کرنی چاہیے۔


یاد رہے کہ وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا اس بِل سے متعلق کہنا ہے کہ ٹرانس جینڈر بل میں جنسی ہراسانی کو جرم بنایا گیا ہے، ڈس انفارمیشن ایسے پھیلائی گئی ہے جیسے یہ سارا بل ہی غلط ہے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر قانون کا کہنا تھا کہ ٹرانس جینڈر بل میں خواجہ سراؤں کے ملازمت کے حق کو محفوظ اور علاج معالجے کے معاملے کو تحفظ دیا گیا۔
وزیر قانون نے کہا کہ ٹرانس جینڈر بل میں خواجہ سراؤں سے بھیک منگوانے کو بھی جرم قرار دیا گیا ہے، ہر قانون جو منظور ہوتا ہے اس میں کوئی نہ کوئی سقم ہوسکتا ہے۔
تاہم بڑی تعداد میں عوام سمیت سماجی و سیاسی شخصیات سے بل کی مخالفت کر رہے ہیں ان کا کہنا ہے کہ یہ اسلامی شریعت سے متصادم ہے جب کہ بے شرمی اور بے حیائی پھیلانے کا باعث بھی بنے گا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔