پاکستان سے بہت سی امیدیں، اسرائیل کو دھمکی دے تو جنگ رک سکتی ہے، حماس

دوحہ: حماس کا کہنا ہے کہ پاکستان اسرائیل کو دھمکی دے تو غزہ جنگ رک سکتی ہے۔
مجلس اتحاد امت پاکستان کے زیراہتمام اسلام آباد کے جناح کنونشن سینٹر میں حرمت اقصیٰ کانفرنس سے ٹیلی فونک خطاب کرتے ہوئے اسماعیل ہنیہ نے کہا کہ دنیا میں مسلمانوں کے سب سے بڑے دشمن یہودی ہیں، اس جنگ میں ہمارے 20 ہزار بچے، عورتیں اور مرد شہید ہوچکے ہیں۔
اسماعیل ہنیہ نے کہا کہ پاکستان ایک مضبوط ملک ہے، اگر پاکستان اسرائیل کو دھمکی دے تو جنگ رک سکتی ہے، پاکستان سے ہمیں بہت سی امیدیں ہیں، پاکستان اسرائیل کو پسپائی پر مجبور کرے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم اس وقت اسرائیل کے جدید ترین ہتھیاروں کو تباہ کررہے ہیں ، ہمیں امید ہے کہ ہم کامیاب ہوں گے اسرائیل اپنے ناپاک ارادوں میں ناکام ہوگا۔

 

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔