آئی سی سی ون ڈے رینکنگ، بابراعظم کا تیسرا نمبر!

دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے کھلاڑیوں کی ایک روزہ کرکٹ کی رینکنگ جاری کردی ہے، جس کے مطابق قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم بدستور تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔
کھلاڑیوں کی ون ڈے رینکنگ کے مطابق بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی بلے بازوں کی فہرست میں پہلے نمبر پر براجمان ہیں جب کہ بھارت ہی کے روہت شرما کا دوسرا نمبر ہے۔
آئی سی سی رینکنگ کے مطابق قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم تیسرے جب کہ نیوزی لینڈ کے روس ٹیلر چوتھے نمبر پر ہیں۔
بولرز کی رینکنگ میں نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ پہلے جب کہ افغانستان کے مجیب الرحمان دوسرے اور بھارت کے جسپریت بمرا کا تیسرا نمبر ہے۔
آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں پاکستان کے فاسٹ بولر محمد عامر ایک درجہ ترقی پانے کے بعد ساتویں نمبر پر آگئے ہیں۔
آل راؤنڈرز کی فہرست میں بنگلا دیش کے شکیب الحسن پہلے، افغانستان کے محمد نبی دوسرے نمبر پر ہیں جب کہ پاکستان کے عماد وسیم پانچویں نمبر پر ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔