آئی سی سی ون ڈے رینکنگ جاری، بلے بازوں میں بابراعظم کا اول نمبر

دبئی: آئی سی سی کی ون ڈے رینکنگ میں پاکستان ٹیم کے سابق کپتان بابراعظم کی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔
آئی سی سی نے ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی پلیئرز کی رینکنگ جاری کردی۔
ون ڈے پلیئرز رینکنگ میں پاکستان کے سابق کپتان بابراعظم کی پہلی پوزیشن برقرار ہے، ون ڈے رینکنگ میں بھارت کے شبمن گل کا دوسرا اور ویرات کوہلی کا تیسرا نمبر ہے جب کہ نیوزی لینڈ کے ڈیرل مچل ایک درجے ترقی کے بعد 5 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔
ون ڈے بولرز میں جنوبی افریقا کے کیشو مہاراج کی پہلی پوزیشن برقرار ہے، دوسرے نمبر پر آسٹریلیا کے جوش ہیزل وُڈ ہیں اور آسٹریلیا کے ایڈم زمپا ایک درجے ترقی کے بعد تیسرے نمبر پر آگئے ہیں۔
ون ڈے آل راؤنڈر میں بنگلادیش کے شکیب الحسن کا پہلا نمبر برقرار ہے۔
ٹوئنٹی پلیئرز رینکنگ میں بھارت کے سوریا کمار یادیو کا پہلا نمبر برقرار ہے، انگلینڈ کے فلپ سالٹ کا دوسرا اور پاکستان کے محمد رضوان کا تیسرا جب کہ بابراعظم کا چوتھا نمبر ہے۔
ٹی ٹوئنٹی بولرز کی رینکنگ میں انگلینڈ کے عادل رشید کا پہلا نمبر ہے، پاکستان کے حارث رؤف 20 ویں نمبر پر ہیں، ٹی ٹوئنٹی آل راؤنڈر میں بنگلادیش کے شکیب الحسن کا پہلا نمبر برقرار ہے۔
ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ میں نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن کی پہلی پوزیشن برقرارہے جب کہ آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ ایک درجے ترقی کے بعد دوسرے نمبر پر آگئے ہیں، انگلینڈ کے جوروٹ ایک درجے تنزلی کے بعد تیسرے نمبر پر چلے گئے ہیں۔
پاکستان کے بابراعظم کا ٹیسٹ رینکنگ میں پانچواں اور آسٹریلیا کے عثمان خواجہ چھٹے نمبر پر آگئے ہیں۔
بھارت کے جسپریت بمراہ نمبرون ٹیسٹ بولر بن گئے ہیں، ٹیسٹ بولر رینکنگ میں روی چندرن ایشون2 درجے تنزلی کے بعد تیسرے نمبر پر چلے گئے ہیں۔
ٹیسٹ آل راؤنڈرز میں بھارت کے رویندراجڈیجا کا پہلا نمبر ہے جب کہ ٹاپ ٹین آل راؤنڈرز میں کوئی پاکستانی کھلاڑی شامل نہیں۔

 

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔