بابراعظم کی شادی کی پیشکش پر معذرت ہی کروں گی، نازش جہانگیر

کراچی: ٹی وی کی تیزی سے اُبھرتی ہوئی اداکارہ نازش جہانگیر کا پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم سے شادی سے متعلق سوال پر جواب خاصا وائرل ہوچکا ہے۔
نازش جہانگیر نے حال ہی میں فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام کی اسٹوری میں اپنے مداحوں کے لیے سوال و جواب کا سیشن رکھا، جس میں مداحوں نے اداکارہ سے دلچسپ سوالات کیے۔
اس دوران ایک مداح نے نازش جہانگیر سے پوچھا کہ اگر آپ کو پاکستان ٹیم کے کپتان بابراعظم شادی کی پیشکش کریں تو آپ کا جواب کیا ہوگا؟
اس سوال کے جواب میں نازش جہانگیر نے کہا کہ میں معذرت ہی کروں گی۔
نازش جہانگیر کے جواب کا اسکرین شاٹ سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر وائرل ہورہا ہے، جہاں صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔
واضح رہے کہ نازش جہانگیر نے سوال و جواب کے اس سیشن کے بعد اپنا آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پبلک سے پرائیویٹ کردیا ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔