ہر اداکار کے ساتھ محفوظ فاصلہ رکھتی ہوں، یمنیٰ زیدی

کراچی: اداکارہ یمنیٰ زیدی سنجیدہ کردار ہوں یا نٹ کھٹ لڑکی کا کریکٹر، ہر رول پوری جانفشانی سے کرتی نظر آتی ہیں، اسی لیے اُن کی فینز کی تعداد روز بروز تیزی کے ساتھ بڑھ رہی ہے۔


ایک انٹرویو کے دوران اداکارہ یمنیٰ زیدی کا کہنا تھا کہ ان کا جتنا فاصلہ اداکاروں کے ساتھ اسکرپٹ میں ہوتا ہے، وہ ان کے ساتھ عام زندگی میں بھی اتنا ہی فاصلہ رکھتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وہ ہر اداکار کے ساتھ ایک محفوظ فاصلہ رکھتی ہیں۔ جب ان سے سوال کیا گیا کہ کیا ان کے اس رویے پر کوئی برا نہیں مانتا؟ اس پر یمنیٰ کا کہنا تھا کہ ایسا نہیں ہے، کیونکہ پیشہ ورانہ امور سے متعلق ہر کوئی اس طرح کی چیزوں کو سمجھتا ہے۔


یمنیٰ نے مزید کہا کہ وہ سیٹ پر اسٹارز کے ساتھ اتنا ہی فاصلہ رکھتی ہیں جتنا کہ اسکرپٹ میں ہوتا ہے۔
یمنیٰ زیدی نے 2012 میں اپنے کیریئر کا آغاز کیا اور اب تک 3 درجن کے قریب پروڈکشنز میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھا چکی ہیں، انہیں بہترین اداکارہ سمیت 2 ایوارڈز سے بھی نوازا جاچکا جب کہ 7 کے قریب نامزدگیاں بھی ہوئیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔