عید سے پہلے چھوٹی یا بڑی قربانی دیکھ رہا ہوں، منظور وسان

کراچی: پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان کا کہنا ہے کہ عید سے پہلے چھوٹی یا بڑی قربانی دیکھ رہا ہوں۔
پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی بجٹ کو تاجر بجٹ قرار دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ بجٹ غریبوں کے لیے نہیں امیروں کے لیے ہے۔
انہوں نے کہا کہ جس طرح مقدس ایوان میں ہوا، ایسا نہیں ہونا چاہیے تھا، سیاست دانوں کو خراب دکھانے کی کوشش کی جارہی ہے، یہ کسی کی سازش ہوسکتی ہے۔
منظور وسان نے کہا کہ بجٹ میں ہر چیز تو مہنگی ہوگئی ہے، یہ کیسا عوامی بجٹ ہے؟ یہ عوامی نہیں اسے تاجر اور بلڈرز مافیا دوست بجٹ کہہ سکتے ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔