ایشیا کپ: انجرڈ شاہین آفریدی کی جگہ حسنین قومی ٹیم میں شامل

لاہور: نوجوان فاسٹ بولر محمد حسنین کو گھٹنے کی انجری کا شکار ہونے والے تیز گیند باز شاہین شاہ آفریدی کی جگہ ایشیا کپ کے لیے قومی ٹیم میں شامل کرلیا گیا ہے۔
ایشیا کپ کا ایونٹ یو اے ای میں 27 اگست سے 11 ستمبر تک جاری رہے گا۔
محمد حسنین اب تک 18 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے 17 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔ دی ہینڈرڈز کھیلنے کے سلسلے میں برطانیہ میں موجود محمد حسنین دبئی میں قومی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کو جوائن کریں گے۔
دوسری جانب آصف علی، حیدر علی، افتخار احمد اور عثمان قادر منگل کی صبح پاکستان سے روانہ ہوکر دبئی میں اسکواڈ کو جوائن کریں گے۔ وہ نیدرلینڈز ٹور کے لیے اعلان کردہ 16 رکنی اسکواڈ میں شامل عبداللہ شفیق، امام الحق، محمد حارث، سلمان علی آغا اور زاہد محمود کی جگہ لیں گے۔
ٹورنامنٹ میں پاکستان اپنا پہلا میچ 28 اگست کو بھارت کے خلاف کھیلے گا۔
پاکستان کرکٹ ٹیم اپنا دوسرا میچ شارجہ میں 2 ستمبر بروز جمعہ کوالیفائر ٹیم سے کھیلے گی۔ سپر فور کے میچز 3 سے 9 ستمبر تک کھیلے جائیں گے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔