ہمایوں سعید بطور ایکشن ہیرو تینوں خانز سے بہتر ہیں، ندیم بیگ

کراچی: معروف ڈائریکٹر ندیم بیگ نے اداکار ہمایوں سعید کو بطور ایکشن ہیرو بولی وُڈ کے تینوں خانز سے بہتر قرار دے دیا۔
عفت عمر کے پوڈ کاسٹ میں ہمایوں سعید سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے ندیم بیگ نے کہا کہ اگر انہیں کوئی ایکشن فلم بنانی پڑے اور ان کے پاس ایسے ہی وسائل موجود ہوں جو بولی وڈ کے تینوں خانز کے لیے ہوں تو وہ فلم کے لیے ہمایوں سعید کا انتخاب کریں گے۔
ندیم بیگ نے کہا کہ ہمایوں کے پاس ایکشن فلم کرنے کے لیے قد اور جسم ہے اور وہ تینوں خانز سے کہیں زیادہ موزوں ہیں، اگر وہ ایکشن فلم کریں تو چھا جائیں گے۔
ندیم بیگ نے مزید کہا کہ تینوں خانز نے رومانوی ہیرو کے طور پر کیریئر کا آغاز کیا تھا اور اب سنیما میں رومانوی فلموں کا فیشن ختم ہوگیا جس کے لیے انہوں نے ایکشن فلمیں کیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ ایکشن فلموں کے لیے سلمان خان بہتر ہیں کیونکہ ان کا جسم اور آنکھیں ایکشن ہیرو والی ہیں لیکن عامر خان ایکشن فلموں کے لیے مناسب نہیں جب کہ شاہ رخ خان ایکشن ہیرو بننے کے لیے کافی محنت کررہے ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔