جامشورو: خاتون کا وحشیانہ قتل، شوہر اور دیور گرفتار

جامشورو: سندھ کے ضلع جامشورو کے گاؤں وڈا چھر میں خاتون کے بہیمانہ قتل کے واقعے نے سب کو دہلا کر رکھ دیا۔
تفصیلات کے مطابق 25 سالہ وزیراں کو قتل کرنے کے لیے اس پر وزنی پتھر برسائے گئے اور چہرہ مسخ کر دیا گیا، پوسٹ مارٹم کے بعد حتمی رپورٹ سامنے آئے گی۔
بہیمانہ قتل کے الزام میں مقتولہ کے شوہر اور دیور کو گرفتار کر لیا گیا، جنھیں ایک روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
ابتدائی معلومات کے مطابق 25 سالہ وزیراں کی شادی وٹے سٹے کی بنیاد پر برادری کے لڑکے سے چار سال قبل ہوئی تھی۔
مقتولہ کے سسرال کی جانب سے لڑکی کا رشتہ نہ دینے پر تنازع چل رہا تھا، وزیراں کی 28 جون کو انڈس ہائی وے جامشورو کے قری لاش ملی تھی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔