ہالی وُڈ کے معروف اداکار کی خودکشی
نیویارک: معروف ہالی وُڈ سیریز پاور رینجرز سے شہرت پانے والے اداکار جیسن ڈیوڈ فرانک نے خودکشی کرلی۔ اس اطلاع پر اُن کے چاہنے والے سوگ کی کیفیت میں مبتلا ہیں۔
بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق جیسن ڈیوڈ فرانک کے منیجر جسٹن ہنٹ کی جانب سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا کہ 49 سالہ اداکار اب اس دنیا میں نہیں رہے، تاہم ان کی جانب سے جیسن کی موت کی وجوہ نہیں بتائی گئیں۔
میڈیا رپورٹس میں جیسن ڈیوڈ فرانک کی موت کی وجہ خودکشی بتائی جارہی ہے، تاہم ان کی خودکشی کی وجوہ سامنے نہیں آسکی ہیں۔
دوسری جانب ہالی وُڈ اداکار کی فیملی اور دوستوں نے ان کی پرائیویسی کا خیال رکھنے کی درخواست کی ہے۔
جیسن ڈیوڈ فرانک نے پاور رینجرز سیریز میں بچوں کی فلم مائٹی مورفن میں ٹومی اولیور کے کردار سے عالمی شہرت پائی تھی۔