ارشد شریف کا سازشی قتل ہوا، قریب سے گولی ماری گئی، فیصل واوڈا

اسلام آباد: صحافی ارشد شریف کے قتل سے متعلق پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما فیصل واوڈا نے ایک اور دعویٰ کردیا۔
فیصل واوڈا نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ارشد شریف قتل کے شواہد ابھی پیش نہیں کیے، یہ تکلیف دہ معاملہ ہے، اس کیس میں گھٹیا قسم کا مذاق نہیں کرنا چاہیے۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ ارشد شریف کا سازشی قتل ہوا اور قریب سے گولی ماری گئی، جب تک میں نے پریس کانفرنس نہیں کی تھی پاکستان سویا ہوا تھا۔
اُن کا کہنا تھا کہ ارشد شریف کا فون اور آئی پیڈ نہیں ملا، جو قتل میں ملوث ہیں وہ طاقتور، پلانر اور سمجھ دار ہیں، مجرمان کو پکڑنا چاہیے جو پاکستان سے باآسانی نکل جاتے ہیں، ہمیں گولی چلانے والے نہیں بلکہ چلوانے والے تک پہنچنا چاہیے۔
فیصل واوڈا نے مزید کہا کہ مارچ تک دھکیلنا عمران خان کو بند گلی تک لے جانا ہے اور عمران خان کو نااہل کرواکے وزیراعظم میں نے نہیں انہی لوگوں نے بننا ہے، عمران خان پارٹی کے اندر سے صفائی کریں، وہ میرے لیڈر تھے، ان سے کوئی رابطہ نہیں ہوا، جب بلائیں گے جاؤں گا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔