اسٹاک ایکسچینج میں تاریخی تیزی، انڈیکس میں 3000 پوائنٹس کا اضافہ
کراچی: ایک بار پھر آج پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران زبردست تیزی دیکھنے میں آئی ہے۔
کاروباری ہفتے کے پہلے روز آج دن کے آغاز سے ہی پی ایس ایکس 100 انڈیکس میں مثبت تیزی دیکھی جارہی ہے اور ایک موقع پر انڈیکس میں 3000 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا، 100 انڈیکس کو 3088 پوائنٹس کے اضافے سے ایک لاکھ 14 ہزار 440 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتا دیکھا گیا۔
اس وقت بھی پی ایس ایکس 100 انڈیکس ایک لاکھ 14 ہزار 458 پر ٹریڈ کررہا ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز بھی 100 انڈیکس میں کاروبار کا اختتام 927 پوائنٹس کے اضافے کے بعد ایک لاکھ 11 ہزار 351 پوائنٹس پر ہوا تھا۔
کاروباری روز کے دوران 100 انڈیکس 1796 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا تھا، حصص بازار میں 81.5 کروڑ شیئرز کے سودے 32.9 ارب روپے میں طے ہوئے تھے جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 112 ارب روپے اضافے کے بعد 14 ہزار 126 ارب روپے رہی تھی۔