حرا مانی کا جڑواں بھائی، اداکارہ نے تصویر شیئر کردی!

کراچی: معروف اداکارہ اور میزبان حرا مانی نے جڑواں ہونے کا انکشاف کرتے ہوئے اپنے جڑواں بھائی کی تصویر شیئر کردی۔
انسٹاگرام پر حرامانی کی جانب سے اپنی اور جڑواں بھائی حسن جمال کی تصویر شیئر کی گئی ہے۔
اداکارہ نے تصویر میں اپنے جڑواں بھائی حسن جمال کو ٹیگ کرتے ہوئے پوسٹ درج کی کہ ہم جڑواں ہیں۔
حرامانی نے زیر غور پوسٹ میں اپنے پسندیدہ فوٹوگرافر جعفر حسن کو بھی ٹیگ کیا۔
ادھر حرا کے جڑواں بھائی حسن جمال کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بھی حرا مانی کے ہمراہ ان کی کئی تصاویر موجود ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Hira Mani (@hiramaniofficial)


اداکارہ کی تصویر پر مداحوں کی جانب سے ہزاروں لائیکس اور کمنٹس کیے جاچکے ہیں۔
دھیان رہے کہ حرا مانی نے 2010 میں اپنے شوبز کیریئر کا آغاز بطور میزبان کیا تھا اور بعدازاں 2016 میں اداکاری کے میدان میں انٹری دی تھی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Hassan jamal (@hassan.jamal01)

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔