بھارت، انتہاپسندوں نے پہلے وزیراعظم نہرو کا مجسمہ تباہ کردیا

نئی دہلی: انتہا پسند ہندوؤں نے اپنے ملک کے پہلے وزیراعظم کے مجسمے کو تباہ و برباد کرڈالا۔
بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں ہندو انتہا پسندوں نے جواہر لعل نہرو کے مجسمے کو پتھروں اور ہتھوڑے کی مدد سے تباہ کردیا۔

بھارت میں سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مدھیہ پردیش کے علاقے سنتا میں ایک چوک پر بنے جواہر لعل نہرو کے مجسمے پر ایک درجن کے قریب ہندو انتہا پسند ہلہ بول رہے ہیں۔
وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ انتہاپسند نہرو کے مجسمے کو چھڑیوں، پتھروں سے نشانہ نقصان پہنچا رہے ہیں جب کہ ایک شخص کو ہتھوڑے کی مدد سے بھی نہرو کے مجسمے کو نقصان پہنچاتے دیکھا جا سکتا ہے۔
ہندو انتہا پسند جواہر لعل نہرو کے مجسمے کو نقصان پہنچانے کے ساتھ نعرے بھی لگارہے تھے۔
نہرو کے مجسمے کو نقصان پہنچانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد مقامی پولیس بھی حرکت میں آئی اور 6 افراد کو گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔