مال میں نماز پڑھنے پر ہندوانتہاپسند آپے سے باہر، مسلمانوں کو قتل کی دھمکیاں

لکھنؤ: لکھنؤ کے ایک مال میں مسلمانوں کے نماز پڑھنے پر ہندوانتہاپسند آپے سے باہر ہوگئے اور نمازیوں کو جان سے مارنے کی دھمکیاں تک دے ڈالیں۔
بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ریاست اترپردیش کے شہر لکھنؤ کے ایک شاپنگ مال میں چند مسلمانوں کے نماز پڑھنے کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد ہندو انتہا پسندوں نے نمازیوں کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں۔
ہندوانتہاپسندوں سے خوف زدہ مال کی انتظامیہ نے اعلان کیا کہ انہوں نے مسلمانوں کو مال میں نماز پڑھنے کی اجازت نہیں دی تھی۔ مال انتظامیہ نے نمازیوں کے خلاف مقدمہ بھی درج کرادیا۔
بھارتی انتہاپسندوں نے نماز پڑھنے کے جواب میں مال کے اندر ہندو مذہبی رسوم ادا کرنے کا اعلان کردیا۔ خیال رہے کہ مذکورہ مال کا افتتاح چند روز قبل اترپردیش کے مسلمان دشمن ہندو انتہاپسند وزیراعلیٰ آدیتیہ ناتھ نے کیا تھا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔