مختلف خوبیوں کا حامل چار انگوٹھوں والا کشمیری لڑکا

سری نگر: 12 سالہ کشمیری لڑکے فیضان کے ہاتھوں میں آٹھ انگلیاں اور چار انگوٹھے ہیں، وہ اس سے خوش ہیں کیونکہ انہیں ویڈیو گیم جیتنے اور کرکٹ کھیلنے میں آسانی ہوتی ہے۔
فیضان کا کہنا ہے کہ وہ اپنی اس پیدائشی کیفیت سے خوش ہیں کیونکہ انہیں ویڈیو گیم کھیلنے میں بہت آسانی ہوتی ہے اور وہ آسانی سے کئی گیم جیت جاتے ہیں۔
اس نقص کو ییگزا ڈیکٹائلی کہتے ہیں، لیکن اس کی بدولت فیضان کلیش اسکواڈ اور کرکٹ کھیل سکتے ہیں اور اس میں کئی بار جیت جاتے ہیں۔
انہیں کرکٹ کھیلنے کا جنون ہے، لیکن کھیلوں سے ہٹ کر بھی وہ اپنے ہاتھوں سے درخت پر چڑھنے کے ماہر ہیں اور اس طرح لوگوں کو حیران کردیتے ہیں۔ یہاں تک کہ ان کے قریبی دوست انہیں بولی وڈ فلم کے سپرہیرو ’کرش‘ کے نام سے پکارتے ہیں۔
فیضان مقبوضہ کشمیر کے علاقے بارہ مولا کے باسی ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ ان کی اس کیفیت میں انہیں کوئی شرمندگی یا افسوس نہیں کیونکہ یہی اللہ کی مرضی تھی۔ کبھی کبھی وہ سوچتے ہیں کہ ان ہی کے ساتھ ایسا کیوں ہوا؟ لیکن ان کے بہترین دوست انہیں اس کیفیت سے دور رکھنے کی کوشش کرتے ہیں۔
وہ عملی زندگی میں ڈاکٹر بن کر ایسے بچوں کا علاج کرنا چاہتے ہیں جنہیں پیدائشی نقائص کی وجہ سے مذاق کا نشانہ بنایا جاتا ہے، تاہم فیضان کی والدہ ان کی حوصلہ افزائی کرتی ہیں۔ والدہ کے مطابق ڈاکٹروں نے بچپن میں ہی انہیں آپریشن کرکے بچے کے اضافی انگوٹھے کٹوانے کا مشورہ دیا تھا لیکن انہوں نے ڈاکٹروں کو منع کردیا تھا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔