مڈغاسکر میں ہیلی کاپٹر حادثہ، وزیر کی زندگی کیلیے مثالی جدوجہد

لندن: افریقی ملک کے ایک وزیر نے اپنی زندگی بچانے کے لیے مثالی جدوجہد کی اور وہ اس میں سرخرو رہے۔ مڈغاسکر میں ہیلی کاپٹر سمندر میں گر کر تباہ ہوگیا۔ ہیلی کاپٹر میں سوار وزیر 12 گھنٹے تیر کر ساحل پر پہنچے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق مڈغاسکر میں ریسکیو مشن کے دوران ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا۔ ہیلی کاپٹر میں سوار وزیر برائے پولیس سرگے گیل 12 گھنٹے تیرنے کے بعد ساحل پر پہنچنے میں کامیاب ہوئے۔ وزیر حادثے کا شکار کشتی کا جائزہ لینے گئے تھے۔

سرگے گیل کا کہنا تھا کہ انہوں نے حادثے کی شام ساڑھے 7 بجے سے لے کر اگلی صبح ساڑھے 7 بجے تک سمندر میں تیراکی کی۔ وزیر کے ساتھ موجود 2 سیکیورٹی اہلکار بھی حادثے میں بچ گئے۔
پولیس سربراہ کے مطابق سرگے گیل نے ہیلی کاپٹر کی ایک نشست کو تیراکی کے لیے استعمال کیا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔