مکہ میں تیز بارش، عمرہ زائرین کا طواف جاری رہا

مکہ مکرمہ: شدید طوفانی بارشوں کے باعث مکہ مکرمہ میں سڑکیں زیر آب آگئیں اور اس دوران خانہ کعبہ کے گرد طواف کرنے والے زائرین پر باران رحمت برستی رہی، اس کے علاوہ کلاک ٹاور پر آسمانی بجلی گرنے کی ویڈیوز بھی سامنے آئی ہیں۔
عرب میڈیا کے مطابق مکہ سمیت دیگر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوئی، جس سے بیشتر علاقوں میں سڑکیں زیر آب آگئیں جب کہ عمرے پر آئے زائرین کو بھی کچھ مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
اس حوالے سے سوشل میڈیا پر مکہ مکرمہ سے کئی ویڈیوز سامنے آئی ہیں جن میں زائرین کو بارش کے دوران خانہ کعبہ میں دعا اور طواف کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
اس کے علاوہ ایک ویڈیو مکہ کے کلاک ٹاور کی ہے جس میں بجلی گرنے کا منظر سحر میں مبتلا کردینے والا ہے۔
دوسری جانب حرمین شریفین کی انتظامیہ نے تیز بارشوں سے پیدا ہونے والے مسائل اور زائرین کا تحفظ یقینی بنانے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے۔

 

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔