کراچی میں 7 ستمبر سے تیز بارش کی پیش گوئی، اربن فلڈنگ کا اندیشہ

کراچی: محکمہ موسمیات نے کراچی سمیت سندھ بھر میں بارشوں کی پیش گوئی کردی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق خلیج بنگال میں ہوا کا دباؤ موجود ہے اور یہ سسٹم 7 سے 11 ستمبر تک سندھ پر اثرانداز ہوسکتا ہے۔
محکمۂ موسمیات نے بتایا کہ اس سسٹم کے تحت سندھ میں معتدل سے تیز بارش کا امکان ہے جب کہ اس دوران کراچی میں بھی بارش متوقع ہے۔
محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں تیز بارش کی صورت میں اربن فلڈنگ کا بھی خدشہ ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔