کراچی میں تیز اور ہلکی بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری
کراچی: شہر قائد میں بادل برسنے کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے، شہر کے مختلف علاقوں میں کہیں تیز اور کہیں ہلکی بارش کا سلسلہ جاری ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گرج چمک والے بادل شہر کے وسیع حصے پر پھیلے ہوئے ہیں، جو مختلف علاقوں میں برس رہے ہیں۔
شہر میں گذری، کلفٹن، ڈیفنس، لیاری، آئی آئی چندریگر روڈ، صدر، گلشن حدید اور ملحقہ علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری ہے۔
ادھر سرجانی ٹاؤن، نارتھ ناظم آباد، ناظم آباد، نیو کراچی، گلشن اقبال، گلستان جوہر، سہراب گوٹھ، کورنگی اور لانڈھی سمیت ملحقہ علاقوں میں بھی بارش ریکارڈ ہورہی ہے۔