کراچی میں ہیٹ ویو: شہری غیر ضروری گھروں سے باہر نہ نکلیں، ماہرین

کراچی: شہر قائد میں گرمی کی شدت میں بے پناہ اضافہ ہوگیا، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر قائد آج ہیٹ ویو کی لپیٹ میں ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39 سے 41 ڈگری تک جانے کا امکان ہے جب کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بھی موسم گرم اور مرطوب رہنے کی پیش گوئی ہے۔
ماہرین صحت نے ہیٹ ویو کے پیش نظر کراچی کے شہریوں کو احتیاط کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ شہری صبح 11 سے شام 4 بجے تک غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نہ نکلیں۔
دوسری جانب محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ حیدرآباد میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت41، نواب شاہ 42، سکھر 40، ملتان 39، لاہور 38، پشاور میں 33 اور کوئٹہ میں 24 ڈگری تک جانے کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کشمیر، گلگت بلتستان اور بالائی خیبرپختونخوا میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔