پاک فوج کے تحت ملک بھر میں 27 ہیٹ اسٹروک ریلیف سینٹر قائم

راولپنڈی: (دنیا نیوز) تھر، چولستان اور کراچی سمیت سندھ، پنجاب کے مختلف شہروں میں پاک فوج نے 27 ہیٹ اسٹروک ریلیف سینٹر قائم کردیے۔ پاک فوج کے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکس شہریوں کو علاج معالجے کی سہولتیں فراہم کررہے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہیٹ اسٹروک سینٹرز کراچی، حیدرآباد، میرپورخاص، بدین، دادو میں قائم کیے گئے ہیں۔ پنجاب کے مختلف شہروں میں بھی ریلیف سینٹر نے کام کرنا شروع کر دیا۔ ہیٹ اسٹروک کے متاثرین کو ضروری طبی سہولتیں اور ادویہ فراہم کی جارہی ہیں۔ ہیضے اور گرمی کی شدت کے متاثرین کا ان مراکز میں علاج معالجہ کیا جارہا ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔