کراچی میں آج سے گرمی شدت میں کمی اور تیز ہوائیں چلنے کا امکان

کراچی: میں آج سے گرمی کی شدت میں کمی کا امکان ہے۔
موسمیاتی تجزیہ کار کا کہنا ہے کہ شہر میں آج سے گرمی کی شدت کم ہوسکتی ہے اور شہر میں وقفے وقفے سے تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔
موسمیاتی تجزیہ کار نے ہفتے اور اتوار کو رات کے درجہ حرارت میں بھی کمی کا امکان ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ہفتے اور اتوار کو راتیں خنک ہوسکتی ہیں جب کہ درجہ حرارت 17 سے 18 ڈگری سینٹی گریڈ تک ہوسکتا ہے۔
موسمیاتی تجزیہ کار کے مطابق ہفتے اور اتوار کو کراچی کے مضافات میں درجہ حرارت 14 سے 16 ڈگری تک جاسکتا ہے۔