ہریانہ کے انتہاپسند وزیراعلیٰ کا مسلمان دشمن اقدام

نئی دہلی: بھارت کی ریاست ہریانہ کے وزیراعلیٰ ایم ایل کھتر مسلم دشمنی میں تمام تر حدود عبور کرنے کے درپے ہیں، انہوں نے مسلمانوں کو دھمکی دی ہے کہ کھلی جگہوں پر نماز برداشت نہیں کی جائے گی۔
ہریانہ کے وزیراعلیٰ نے ہندوانتہاپسندوں کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ کھلی جگہوں پر نماز ادا نہیں کرنے دی جائے گی۔ مسلمانوں کو جن کھلے مقامات پر نماز جمعہ ادا کرنے کی اجازت دی گئی تھی وہ بھی منسوخ کردی گئی ہے۔
بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ہندوانتہاپسندوں نے ہریانہ کے شہر گڑ گاؤں میں مسلسل تیسرے جمعہ کو بھی مسلمانوں کو نماز جمعہ ادا نہیں کرنے دی۔ مسلمانوں کی نماز کی جگہ پر رکاوٹیں کھڑی کردی گئیں۔ گزشتہ جمعہ ہندو انتہاپسندوں نے نماز کی جگہ پر گوبر پھینک دیا تھا۔
مسلمانوں کو جن کھلے میدانوں یا جگہوں پرنماز ادا کرنے کی سرکاری طور پر اجازت دی گئی تھی وہ تمام اجازت نامے بھی منسوخ کردیے گئے ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔