حریم شاہ نے ترکیہ میں شوہر سمیت گرفتاری کی تردید کردی
کراچی: حریم شاہ نے شوہر بلال شاہ سمیت اپنی گرفتاری کی خبروں کی تردید کردی۔
مختلف ذرائع ابلاغ پر حریم شاہ سے متعلق دعویٰ سامنے آیا تھا کہ انہیں شوہر بلال کے ہمراہ مسقط جاتے ہوئے ترکیہ کے ایئرپورٹ سے گرفتار کیا گیا ہے اور ان سے بھاری مقدار میں سونا اور غیر ملکی کرنسی برآمد کر لی گئی ہے۔
تاہم اب نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے حریم شاہ نے بتایا کہ ان سے متعلق گرفتاری کی خبریں جھوٹی اور بے بنیاد ہیں۔
حریم نے بتایا کہ وہ اپنے شوہر بلال کے ہمراہ ترکیہ میں آزاد ہیں نہ کہ زیر حراست، حریم کا کہنا تھا وہ اپنے شوہر کے ساتھ ترکیہ میں خوش گوار زندگی گزاررہی ہیں۔
یاد رہے کہ اس سے قبل حریم شاہ کے خاندان کے ذرائع نے بھی ان سے متعلق چلنے والی خبروں کی تردید کی تھی۔