ہانیہ عامرکی کامیابی پر فخر، اُنہیں میں نے متعارف کرایا، حریم فاروق

کراچی: اداکارہ و پروڈیوسر حریم فاروق نے ہانیہ عامر کو شوبز میں متعارف کرانے سے متعلق بڑا انکشاف کردیا۔
ایک پوڈکاسٹ کے دوران معروف اداکارہ ہانیہ عامر کو شوبز انڈسٹری میں متعارف کرانے سے متعلق انکشاف سامنے آیا۔ اداکارہ و پروڈیوسر حریم فاروق نے بتایا کہ ان کا اور ان کے بزنس پارٹنر عمران رضا کاظمی کا ہانیہ کو انڈسٹری میں لانے میں کلیدی کردار تھا۔
حریم نے گفتگو کے دوران بتایا کہ ان دونوں نے ہانیہ عامر کو سب سے پہلے ڈبسمیش پر دیکھا، جہاں ان کی خود اعتمادی، معصومیت اور پرکشش شخصیت نے فوری توجہ حاصل کی۔
حریم فاروق نے ہانیہ کے پہلے آڈیشن کو یاد کرتے ہوئے اسے ایک خوشگوار تجربہ قرار دیا اور کہا کہ وہ آج بھی ہانیہ کی کامیابیوں پر فخر محسوس کرتی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہانیہ کی محنت، لگن اور مثبت رویے نے انہیں انڈسٹری میں اپنا مقام بنانے میں مدد دی۔
خیال رہے کہ ہانیہ عامر نے مختصر وقت میں ڈرامہ اور فلمی دنیا میں نمایاں مقام حاصل کیا ہے اور مداحوں کی بڑی تعداد ان کے کام کو سراہتی ہے۔ انہیں پاکستان سمیت پڑوسی ملک بھارت اور دنیا بھر میں پسند کیا جاتا ہے۔

 

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔