حماس نے عسقلان پر راکٹ برسادیے، اسرائیلی ہلاکتیں 1200 سے تجاوز کرگئیں

غزہ: فلسطینی کی خودمختاری کے لیے شروع کردہ حماس کے طوفان الاقصیٰ میں ہلاک ہونے والے اسرائیلیوں کی تعداد 1200 ہوگئی ہے۔
بیرون ملک کے میڈیا کے مطابق مزاحمتی تنظیم حماس کے اسرائیل کے خلاف آپریشن میں اب تک 1200 اسرائیلی ہلاک ہوچکے ہیں اور شہید فلسطینیوں کی تعداد 900 سے زائد ہوگئی ہے۔
اسرائیلی فضائیہ نے غزہ کے 450 مقامات پر بم باری کی، جس کے نتیجے میں رہائشی عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں۔ غزہ پر حملوں کے جواب میں اسرائیلی شہر عسقلان پر راکٹ حملہ کیا گیا، جس کے نتیجے میں 2 اسرائیلی ہلاک ہوگئے۔ حماس کی القسام بریگیڈ نے تل ابیب کے بین گورین ایئرپورٹ کو بھی میزائلوں سے نشانہ بنایا۔
دوسری جانب اقوام متحدہ میں اسرائیلی مندوب نے غزہ میں 100 سے 150 اسرائیلی یرغمالیوں کی حماس کے پاس موجودگی کا اعتراف کرلیا ہے۔
یمن کے حوثیوں نے بھی غزہ کو ریڈلائن قرار دیتے ہوئے حماس اورالقسام بریگیڈ کو مدد کی پیشکش کرتے ہوئے امریکا کو بھی وارننگ دی کہ غزہ میں مداخلت کی صورت میں ڈرونز اور میزائلوں سے جواب دیا جائے گا۔
اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ غزہ پر اسرائیلی بم باری سے اب تک 2 لاکھ 60 ہزار فلسطینی بے گھر ہوئے ہیں۔ یہ 2014 میں 50 روز کی کشیدگی کے بعد سے بے گھر ہونے والے افراد کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔ ادھر یورپی یونین نے بیان میں کہا ہے کہ اسرائیل بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کررہا ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔