حماس اور اسرائیل میں عارضی جنگ بندی، قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ

غزہ: حماس اور اسرائیل کے درمیان عارضی جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ ہوگیا۔
بیرون ملک کے خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی حکومت کی جانب سے جاری بیان میں معاہدے کی منظوری کے تصدیق کرتے ہوئے کہا گیا، معاہدے کے تحت حماس 50 یرغمالیوں کو رہا کرے گی جس کے بدلے میں اسرائیل 150 فلسطینیوں کو رہا کرے گا، جن میں بڑی تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔
رپورٹس کے مطابق یرغمالیوں کی رہائی کا عمل کل سے شروع ہوگا۔ غزہ میں 4 روزہ جنگ بندی معاہدے کے تحت اسرائیل مصر سے روزانہ 300 امدادی ٹرکوں کو غزہ میں داخلے اور ایندھن کی فراہمی کی اجازت دے گا۔
اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے بیان میں کہا کہ حماس کے 7 اکتوبر کو حملے کے دوران یرغمال بنائے گئے افراد کی رہائی کے معاہدے کو قبول کرنا ایک مشکل مگر درست فیصلہ ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔