وفاق کو ٹیکس نہ دینے کا اعلان آئین سے بغاوت کے مترادف ہے، حلیم عادل شیخ

کراچی: پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ کا کہنا ہے کہ وفاق کے لیے ٹیکس وصول نہ کرنے کا فیصلہ آئین سے بغاوت کے مترادف ہے۔
انہوں نے کہا کہ آئین سے روگردانی غداری کے زمرے میں آتی ہے۔ پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت کو سیاست کی اجازت تو دی جاسکتی ہے لیکن آئین سے بغاوت کی نہیں۔
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کا وفاق کو ٹیکس نہ دینے کا اعلان آئین سے بغاوت کے مترادف ہے۔ آئین کے آرٹیکل 73 اور دیگر آرٹیکل کے مطابق اٹھارویں ترمیم کے بعد بھی ٹیکس وفاق کا استحقاق ہے۔
حلیم عادل کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کے باعث ملک بھر میں ٹیکس کلیکشن کم ہوئی، اسی لیے صوبوں کے پیسے کم کیے گئے لیکن اس پر بھی سندھ کے علاوہ کسی صوبے نے اعتراض نہیں کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں مشتبہ لائسنس والے پائلٹ نواز اور زرداری حکومتوں کے دور میں بھرتی کیے گئے اور اب اسے ڈرامہ بنایا جارہا ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔