بل گیٹس، اوباما، جوبائیڈن، ایپل کمپنی اور اہم شخصیات کے اکاؤنٹس ہیک!

واشنگٹن: ہیکر نے بڑا ہاتھ مار کے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر بل گیٹس، اوباما، جوبائیڈن اور ایلن مسک سمیت ایپل کمپنی کے اکاؤنٹ کو ہیک کرکے عوام کے لاکھوں ڈالرز لوٹ لیے۔
ٹوئٹر پر اس وقت افراتفری پھیل گئی جب امریکا کے نامور سیاست دانوں، ارب پتی اداکاروں اور ٹیکنالوجی کے بڑے ناموں کے ٹوئٹر اکاؤنٹ ہیک کرلیے گئے، ہیکر نے بل گیٹس، ایلن مسک، جیف بیزوز، جوبائیڈن، کانیے ویسٹ اور سابق امریکی صدر باراک اوباما سمیت ایپل کے اکاؤنٹس کو ہیک کیا اور بٹ کوائن کے ذریعے رقم کمائی۔ ہیکر نے ان تمام لوگوں کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے یہ پیغام دیا کہ جو مجھے بٹ کوائن ایڈریس پر رقم بھیجے گا، میں اس کو دگنا کرکے واپس دوں گا۔
ہیکر نے بٹ کوائن ایڈریس کریپٹو فار لائف نامی اکاؤنٹ کے ذریعے رقم کی ڈیمانڈ کی تھی اور جتنی دیر یہ اکاؤنٹ آن لائن رہا، اس پر ایک لاکھ ڈالر سے زیادہ رقم منتقل کردی گئی تھی۔ دلچسپ بات یہ کہ یہ اکاؤنٹ ٹوئٹر پر رجسٹرڈ تھا اور اس کے کروڑوں فالوورز تھے۔
ٹوئٹر پر ہیکر کے اس حملے کے بعد ٹوئٹر انتظامیہ حرکت میں آگئی اور ہیکر کی ٹوئٹس کو ہٹانے کا عمل شروع کردیا گیا، ٹوئٹر انتظامیہ کے مطابق اکاؤنٹ مستقل طور پر بند کردیا گیا ہے اور ابتدائی تحقیقات کے مطابق یہ حملہ کسی ایک شخص کی طرف سے کیا گیا تھا۔
خیال رہے کہ موجودہ واقعہ اس لحاظ سے منفرد ہے کہ اس میں بڑی تعداد میں معروف افراد اور کمپنیوں کے اکاؤنٹس کو ایک ساتھ اور بڑے پیمانے پر ہیک کیا گیا ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔