دنیا کی سب سے چھوٹی واشنگ مشین کا گنیز ورلڈ ریکارڈ

نئی دہلی: بھارتی ماہر نے دنیا کی سب سے چھوٹی واشنگ مشین بنا کر گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا۔ سیبِن سجی نے یہ ریکارڈ 1.28 انچ لمبی، 1.32 انچ چوڑی اور 1.52انچ گہری واشنگ مشین بنا کر قائم کیا۔
گنیز ورلڈ ریکارڈز کی جانب سے سیبن سجی کی واشنگ مشین کو دنیا کی سب سے چھوٹی مشین قرار دے دیا گیا ہے۔
ریکارڈ نام کرنے کے لیے سیبن کو اپنی مشین مکمل طور پر فعال دِکھانی تھی جو کپڑے دھونے اور نچوڑنے کا ایک مکمل چکر کرسکتی ہو اور اس میں سیبن کامیاب رہے۔
سیبن کی یہ واشنگ مشین محض 24.94 گرام وزنی ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔