سونے کی قیمت میں 400 روپے فی تولہ اضافہ
کراچی: پاکستان بھر میں رواں ہفتے کے تیسرے روز کے دوران ایک مرتبہ پھر سونے کی فی تولہ قیمت 400 روپے بڑھ گئی۔
رواں ہفتے کے تیسرے کاروباری روز کے دوران ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 400 روپے کا اضافہ دیکھا گیا، جس کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں کراچی، لاہور، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدرآباد، سکھر، راولپنڈی، گوجرانوالا، فیصل آباد سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ نو ہزار 300 روپے ہوگئی ہے۔
دوسری طرف دس گرام سونے کی قیمت میں 343 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد دس گرام سونے کی نئی قیمت 93 ہزار 707 روپے ہوگئی ہے۔