سعودی گولڈ مارکیٹ میں نرخ گرگئے

سونے کی عالمی منڈی میں قیمتوں میں اضافے کے باوجود سعودی گولڈ مارکیٹ میں نرخ گرگئے۔تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کی سونے کی مارکیٹ میں قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔خیال رہے بین الاقوامی منڈی میں سونے کے نرخ گزشتہ پانچ ماہ کے مقابلے میں انتہائی حد کو پہنچ گئے ہیں۔تفصِلات کے مطابق سعودی گولڈ مارکیٹ میں 21 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 200.76 ریال رہی۔ 18 قیراط ایک گرام سونا 172.19 ریال جبکہ 14 قیراط ایک گرام سونا 133.21 ریال میں بیچا گیا۔اسی طرح ایک اونس سونا بدھ کو سات ہزار 140 ریال میں دستیاب رہا جبکہ 21 قیراط کا 8 گرام والا سونے کا بسکٹ ایک ہزار 607 ریال میں فروخت کیا گیا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔