پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس سے مزید11افراد جاں بحق

پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس سے مزید11افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ مجموعی اموات کی تعداد28ہزار 518 ہو گئی ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری تازہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید567کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 76 ہزار240ہوگئی۔
این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں 46ہزار918کورونا ٹیسٹ کیے گئے اور مثبت کیسز کی شرح 1.20 فیصد رہی۔
سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ 71ہزار497، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 78 ہزار512، پنجاب میں 4 لاکھ 40 ہزار918، اسلام آباد میں ایک لاکھ 7 ہزار103، بلوچستان میں 33 ہزار325، آزاد کشمیر میں 34 ہزار492 اور گلگت بلتستان میں 10 ہزار393 ہو گئی ہے۔
کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 12 ہزار 943 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 7 ہزار582، خیبرپختونخوا 5 ہزار765، اسلام آباد 944، گلگت بلتستان 186، بلوچستان میں 357 اور آزاد کشمیر میں 741 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔