غلام سرور کا بھی پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان

اسلام آباد: غلام سرور خان نے بھی پی ٹی آئی سے راہیں جدا کرلیں۔
سابق وفاقی وزیر غلام سرور خان نے ایک بیان میں سانحہ 9 مئی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس روز جو کچھ ہوا برا ہوا، لہٰذا پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کرتا ہوں۔
غلام سرور نے کہا کہ افواجِ پاکستان کی ملک کی بقا اور سلامتی کے لیے قربانیاں ہیں، یادگار شہدا، جی ایچ کیو اور فوجی تنصیبات پر حملہ کرنے والے ملک دشمنی کے مرتکب ہوئے، انہوں نے جی ایچ کیو، کورکمانڈر ہاؤس پر نہیں پاکستان کے دل پر حملہ کیا، میں ان تمام ناپاک عزائم اور ناپاک اقدام کی مذمت کرتا ہوں۔
اُن کا کہنا تھا کہ ایسے جرائم میں ملوث افراد کو قرار واقعی سزا دی جائے، جن لوگوں نے اداروں کے ساتھ محاذ آرائی کی اس کی بھرپور مذمت کرتا ہوں۔
انہوں نے مزید کہا کہ محاذ آرائی پالیسی سے اختلاف پارٹی کے ہر فورم پر بھی کیا، ہمیں محاذ آرائی اور اداروں کے ساتھ لڑائی نہیں کرنی چاہیے۔
تحریک انصاف سے علیحدگی اختیار کرنے والے رہنماؤں کی تعداد 100 سے زائد ہوچکی ہے۔

 

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔